ہر ادارے کو ملکی مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے، شاہ محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر لوگ نہیں نکل رہے تھے تو کنٹینرز کیوں لگائے اور گرفتاریاں کیوں کی؟، اگر ہمارے ساتھ لوگ نہیں تھے تو شیلنگ کیوں کی گئی؟ سوال یہ ہے کہ ضد میں کون ہے؟
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ پرامن احتجاج نہیں کیا جاسکتا، ہماری استدعا سن کرچیف جسٹس نےکہا کہ کنٹینرز ہٹائے جائیں، یہ غیرفطری اتحاد ہے، یہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں،میں نے کیا کیا ہے جو مجھ پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کروں گا، آج دوستوں سے مشاورت کے بعد پشاور جاؤں گا، ملاقاتوں کے بعد پیش رفت سے عمران خان کو آگاہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں ہے، پنجاب میں ہمارے آئینی اور قانونی حق کو سلب کیا گیا، پنجاب کے ہر ضلعے میں کنٹینرز کھڑے کیے گئے اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، تاثر تھا کہ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی پارٹی ہے، 25 مئی کوثابت ہوگیا کہ کارکن ہر رکاوٹ عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت دورنہیں اب اسمبلی میں ان کا ٹرائل ہوگا اور سزا بھی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان 8 ہفتوں میں مہنگائی بڑھی ہے یا نہیں؟، حکومت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، حکومت نے ملک کو ہیجان کی صورت حال میں مبتلا کردیا ہے۔
اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن اور حلف برداری کچھ بھی صحیح نہیں، وہ بچہ ہے، پولیس اور چیف سیکرٹری کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے خلاف اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت سب کو 4 چار ماہ سزا ہوگی، انہوں نے خواتین کے ساتھ بہت ظلم کی، ان کیساتھ وہ ہونی ہے جو کسی نے دیکھی نہیں، تمام تر تفصیلات میڈیا کے سامنے بھی لائیں گے، ان سب کی نوکریاں بھی جائیں گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago