آزادی مارچ کے دوران سائن بورڈ پر عمران خان سے ہاتھ ملانے والا شخص کون نکلاـ؟جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈی چوک پہنچنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مار چ کی صورت اسلام آباد کا رخ کیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی ۔اب پی ٹی آئی کارکن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسے عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیراعظم سے ہاتھ ملانے میں کامیاب بھی ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا گیا جس کے بعد عمران خان کا قافلہ جب اس سائن بورڈ کے نیچے سے گزرا تو اوپر موجود کارکن نے عمران خان کو ہاتھ ہلایا جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے بھی سابق وزیر اعظم کو اوپر موجود کارکن پر غور کروایا تو عمران خان نے اس کارکن سے ہاتھ ملالیا۔اب اس حوالے سے سردار حسیب نامی مداح کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے

جس میں ان کا کہنا ہے کہ گھر سے سوچ کر گیا تھا کہ خان صاحب سے ملنا ہے، لوگ بہت تھے اور خان صاحب سے ملنے کی بھی خواہش تھی جس کے باعث سائن بورڈ پر چڑھ گیا۔پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ سوچا ہی نہیں تھا کہ گر گیا تو کیا ہوگا، کیوں کہ خان صاحب کے لیے جان بھی حاضر ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

9 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

14 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

22 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

28 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

35 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

47 mins ago