مسجد الحرام میں زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب کردی گئیں .

میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کو شدید دھوپ سے بچانے کے لئے خصوصی متحرک چھتریاں نصب کردی گئی ہیں .

خصوصی طورپرتیار کی گئی چھتریاں دھوپ کی تپش کے ساتھ ساتھ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں . چھتریوں کو شام کے وقت تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے . زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریوں کی تنصیب حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں