بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست پنجاب میں بےدردی سے قتل کر دئیے جانے والے گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی . سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی ہے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ اتوار قتل ہونے والے سدھو موسے والا دو درجن سے زائد گولیوں کو نشانہ بنے .
پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں . رپورٹ کے مطابق ایک گولی سدھو موسے والا کی کھوپڑی سے بھی نکالی گئی جو سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی . سدھو موسے والا کی موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی . سدھو موسے والا کے اندرونی اعضاء پر بھی چوٹیں آئیں جب کہ ایک گولی ان کے سر میں لگی .

سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والد بلکور سنگھ نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں، کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں . گلوکار کے والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ تھر کار میں روانہ ہوا تھا، اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا، میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا .
اس میں لارنس بشنوئی گینگ بھی شامل ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے . پنجاب پولیس نے قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے . خیال رہے کہ کینیڈین گینگسٹر نے سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار نے گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے .
فیس بک پوسٹ میں برار نے دعوی کیا کہ میں سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں . مطلوب مجرم نے مزید لکھا کہ ان کا نام وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں سامنے آیا تھا اور اس کے باوجود بھی پولیس نے گلوکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی . تاہم بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں