بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست پنجاب میں بےدردی سے قتل کر دئیے جانے والے گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ اتوار قتل ہونے والے سدھو موسے والا دو درجن سے زائد گولیوں کو نشانہ بنے۔
پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک گولی سدھو موسے والا کی کھوپڑی سے بھی نکالی گئی جو سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔سدھو موسے والا کی موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔سدھو موسے والا کے اندرونی اعضاء پر بھی چوٹیں آئیں جب کہ ایک گولی ان کے سر میں لگی۔

سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والد بلکور سنگھ نے پولیس کو اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں، کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔گلوکار کے والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ تھر کار میں روانہ ہوا تھا، اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا، میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا۔
اس میں لارنس بشنوئی گینگ بھی شامل ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔پنجاب پولیس نے قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔خیال رہے کہ کینیڈین گینگسٹر نے سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار نے گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
فیس بک پوسٹ میں برار نے دعوی کیا کہ میں سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ مطلوب مجرم نے مزید لکھا کہ ان کا نام وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں سامنے آیا تھا اور اس کے باوجود بھی پولیس نے گلوکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔تاہم بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے کی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago