برطانیہ(قدرت روزنامہ)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح حیات لکھنے کے لیے اپنی کزن شہزادی یوجین سے مدد مانگ لی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ایک شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس کی سوانح حیات کےمصنف جے آر موہرنگر متوقع طور پر کتاب کو لکھنے کے لیے ہیری کے قریبی جان پہچان کے لوگوں اورعزیز و اقارب سے بات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی یوجین میگھن مارکل کو ان کی شہزادہ ہیری سے شادی ہونے سے پہلے سے جانتی ہیں اس لیےممکن ہے کہ صرف یوجین سے بات کرنے یا اس سے رابطہ ہونا متوقع ہے کیونکہ وہ ہیری کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ موہرنگر شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ انٹرویوز منعقد کرنے کے لیے سرکاری چینلز کو نظرانداز کریں گے کیونکہ شاہی محل کے عہدیدار میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی ایسی درخواستوں کو مسترد کرنے کے لیے مشہور ہے۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے خود میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سوانح حیات ’ہوللی ٹروتھفل میگزٹ میمور‘کو لکھنے کے لیے کام شروع کر دیا ہےاور اسے جلد شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…