اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان ذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے۔
ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے کھانے:
٭ دہی:
دہی میں پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے بعد ہونے والے درد کو کنٹرول کرتا ہے۔
اس لئے اس کو روزانہ چاہے ایک چمچ ہی کھائیں مگر استعمال میں لازمی رکھیں۔
٭ دودھ:
دودھ میں کیلشیئم، فاسفورس، وٹامنز اے اور ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے وہ بچے جنہں شروع سے دودھ پلایا جاتا ہے ان کی ہڈیاں بڑھاپے تک مضبوط رہتی ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ ہڈیوں کا مسئلہ ہے تو روزانہ دن میں دو کپ دودھ لازمی پیئیں ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک مرتبہ صبح نہارمنہ۔ دودھ پینے سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشئیم براہِ راست ہڈیوں کے فلوئیڈ میں شامل ہو کر آپ کو فائدہ دیتے ہیں۔
٭ پنیر:
پنیر میں کیلشیئم دودھ کے مقابلے دو گنا زیادہ ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں وٹامن اے، بی 12، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے کڑکنے کی آوازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭ انڈے:
انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کے، ای اور کیلشیئم موجود ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں شامل پروٹین ہڈیوں کے درمیان ہونے والے گیپ کو ختم کرکے ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
٭ سبز پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، گوبھی اور ساگ میں کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن کے اور سی ہوتا ہے۔ان کو اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرنے سے نہ صرف ہڈیوں مضبوط ہوتی ہیں ساتھ ہی آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔
٭ خشک میوہ جات:
خشک میووں میں میگنیشم ہوتا ہے جس کو ہڈیاں اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کے لحاظ سے خشک میوے کھانے صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔
٭ آلو بخارہ:
آلو بخارے میں موجود وٹامن سی اور ڈیٹاکسنگ ایجنٹس ہڈیوں کو 20 فیصد تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی جسم کے فاضل مادوں کو نکالتے ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…