کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ امن و امان کی فضا کو ہرصورت برقرار رکھا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ کسی گروہ یا جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے جبکہ پنجاب پولیس نے قانون کے نفاذ کے لیے پیشہ وارانہ انداز میں فرائض ادا کیے۔ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت نبھائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو چونیاں زیادتی کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ چونیاں کیس کو جلد منطقی انجام پر پہنچایا جائے اور تفتیش کو ڈی این اے سمپلز اور سائنٹفک انداز سے تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago