سکھر(قدرت روزنامہ) سندھ کے شہر سکھر کے دارالامان میں بھی خواتین کو امان نصیب نہ ہوا، انچارج کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کے بجائے ناروا رویے اور ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سکھر کی نمائندہ سحرش کھوکھر دارالامان پہنچیں اور اور وہاں دنیا کے مظالم سے بچنے کیلئے آنے والی بے سہارا خواتین سے گفتگو کی۔
دارالامان سکھر میں گزشتہ3 سال سے کوئی بھی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات نہیں کی گئی، ظالم سماج کی ستم ظریفی کی شکار خواتین کے لیے بنائے گئے دارلامان میں پناہ لینے والی خواتین کا صبر بھی اب جواب دے گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انچارج کی جانب سے ہمیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بیماری یا دیگر مسائل میں مبتلا خواتین کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔
اپنی پریشانیاں بیان کرتے ہوئے مذکورہ خواتین کا صبر جواب دے گیا اور وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں، یہ مناظر دیکھ کر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالامان سے بھی یہ امان رخصت ہوگیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…