چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، چینی 105 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں چینی کی فی کلوقیمت 105 روپے فروخت ہونے لگ گئی، حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، شوگر ملز سے چینی97 روپے اور تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک مل رہی ہے . تفصیلات کے مطابق پرچون مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، شوگر ملز سے چینی کے نرخ97 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے .

حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک دستیاب ہے . پرچون دکانوں پر چینی 105 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی . بتایا گیا ہے کہ ایک سو کلو چینی کی بوری کا ایکس ملزریٹ 6 روز میں600 روپے بڑھ چکا ہے، ایکس ملزریٹ 9 ہزار700 روپے فی سو کلو تک پہنچ گیا . تھوک مارکیٹ میں چینی کے مختلف برانڈز کے نرخ 9 ہزار 900 روپے سے 10 ہزار روپے فی سو کلو ہیں . پرچون میں بھی چینی کی قیمت آئندہ دو روز میں بڑھنے کا خدشہ ہے . اسی طرح ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا . مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں . تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی . چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی . درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا . درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے . آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے . بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے . داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں