چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، چینی 105 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں چینی کی فی کلوقیمت 105 روپے فروخت ہونے لگ گئی، حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، شوگر ملز سے چینی97 روپے اور تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک مل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرچون مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، شوگر ملز سے چینی کے نرخ97 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ پرچون دکانوں پر چینی 105 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سو کلو چینی کی بوری کا ایکس ملزریٹ 6 روز میں600 روپے بڑھ چکا ہے، ایکس ملزریٹ 9 ہزار700 روپے فی سو کلو تک پہنچ گیا۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کے مختلف برانڈز کے نرخ 9 ہزار 900 روپے سے 10 ہزار روپے فی سو کلو ہیں۔
پرچون میں بھی چینی کی قیمت آئندہ دو روز میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔
درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔ آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔

Recent Posts

برطانیہ میں تاریخ رقم، عام انتخابات میں کنزر ویٹو کو بدترین شکست، لیبرپارٹی نے میدان مار لیا

لندن (قدرت روزنامہ )برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی…

1 min ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کن غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر

ریاض(قدرت روزنامہ ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد…

4 mins ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا…

10 mins ago

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 400روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24…

15 mins ago

سعودی فرماں روا کا اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی…

22 mins ago

وزیراعلیٰ کی دھمکیاں، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے ہوگیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے لالا کلے کے رہائشی عبدالصمد خان بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ…

30 mins ago