فیروز خان اور احد رضا میں فلمی ہیرو والی بات نہیں، کنور ارسلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار کنور ارسلان نے صف اول کے اداکار فیروز خان اور احد رضا میر کو فلموں کی بجائے ڈراموں میں کام کرنے کامشورہ دے دیا۔
اداکار کنور ارسلان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں میزبا ن آغا علی نے ان سے مختلف مو ضوعات پر بات کی۔
اس انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں کنور ارسلان نے کہا کہ ‘فیروز خان کو صرف ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ ڈراموں میں بہت اچھا لگتا ہے، وہ فلم ٹائپ نہیں ہے’۔

اداکار نے مزید کہا کہ ‘احد رضا میر کو بھی صرف ڈراموں میں اداکاری کرنی چاہیے، وہ ہیرو مٹریریل نہیں ہے مگر ایک اچھا اداکار ہے، وہ ٹی وی پر اداکاری کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے’۔
کنور ارسلان نے اس کی وجہ بتا تے ہوئے کہاکہ فلم میں ایسے اداکار اچھے لگتے ہیں جو لمبے چوڑے ہوں لہٰذا دونوں کو ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ اس میں اچھے لگتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

4 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

10 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

10 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

14 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

15 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

18 mins ago