اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی اداکار راکیش باپٹ کے ساتھ بنائے جانے والے تعلقات کی حقیقت بتا دی .
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹی نے بتایا کہ ہمارے مداح مجھ کو اداکار راکیش باپٹ کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ ہم کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ متحرک رہتے تھے .
اداکارہ نے کہا کہ عوام کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ سے اداکاروں کے خاندانوں کو بھی گزارنا پڑتا ہے براہ مہربانی اس بات کو سمجھے اور اپنے کام سے کام رکھے . ؎ شمیتا نے کہا کہ اگر دو لوگوں میں کوئی رشتہ قائم بھی ہے تو اس سے لوگوں کو کیا .
دوسری جانب اداکارہ نے اپمنے کیرہیر کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ملنے والی پیشکش سے خوش ہوں . تاہم اداکارہ شمیتا شیٹی کو انڈسٹری میں 20 سال ہو چکے ہیں لیکن وہ تسلیم کرتی ہیں کہ یہ ایک مشکلات سے بھری جگہ ہے .
انہوں کہا گلیمر سے بھر یہ جگہ کوئی آسان جگہ نہیں ہے یہاں بہت زیادہ مقابلہ ہے . اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کو ذہنی طور پر مستحکم اور اتنا مضبوط ہونا ہوگا کہ آپ اتار چڑھاو سے نمٹ سکیں .