بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی،طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار میگاواٹ ہے۔
ڈیموں کے ذریعے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 635 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور صرف ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ڈیزل، گیس اور کوئلے کی قلت کے باعث کئی بجلی گھر بند پڑے ہیں۔
ملک کے تمام بڑے شہروں میں 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور مضافات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے ہے، لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

24 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

26 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago