عمران اب اسلام آباد دوبارہ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اب اسلام آباد دوبارہ نہیں آئے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین عدالت کی، ان کا مقصد جلسہ کرنے نہیں بلکہ افراتفری اور انتشار پھیلانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے آنے سے پہلے تین چار ہزار لوگ ڈی چوک پہنچ چکے تھے، یہ لوگ کہاں کہاں سے آئے تھے ہم نے سب کو مارک کر لیا ہے۔
عمران خان کے بیان کے بعدکسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہتی، رانا ثناء اللّٰہ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتشار کے لیے پارلیمنٹ لاجز اور کے پی کے ہاؤس میں مسلح لوگوں کو لا کر ٹہرایا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ اُن کے لوگ مسلح تھے، اب کسی مزید ثبوت کی ضرورت نہیں رہتی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی کے شہریوں نے اس فتنہ اور فسادی مارچ میں شرکت نہیں کی، خان صاحب آپ دو سو فیصد گولیاں چلانے کے ارادے سے آئے تھے۔
خان صاحب آپ دو سو فیصد گولیاں چلانے کے ارادے سے آئے تھے، وزیر داخلہ
انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس صرف ربڑ بلٹس اور آنسو گیس کے شیل تھے، پولیس کی جانب سے ایک فائر بھی نہیں کیا گیا، یہ کوئی سیاسی مارچ نہیں تھی، یہ ایک مجرمانہ فعل تھا، یہ عمل قابل سزا ہے، فتنہ اور فسادی مارچ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے درخواست کی ہے کہ اس فتنے اور فساد میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں۔
اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، لیکن انتشار کی کسی کو اجازت نہیں۔
عمران خان کے اقدام بغاوت کے زمرے آتے ہیں، مولانا اسعد محمود
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلو آف دی ہاؤس پر استعفی دیئے لیکن ان کی پارٹی میں غور ہو رہا ہے کہ ایوان میں واپس آیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان ہوش کے ناخن لے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کے ذریعے اسلام آباد کو دھمکایا جائے گا تو مشکلات بڑھیں گی، جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

28 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

51 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago