حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا ، عمران خان کا ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیغام بھیجا گیا تھا کہ اپنے ملک کا سوچیں ، پیغام کس کی طرف سے آیا تھ ، یہ ابھی نہیں بتا سکتا ، امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابا ہوتا ، اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں ، قومی اسمبلی کے فلور پر سپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، اب تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ، تصدیق کیلئے جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا ہے ، کسی رکن کو انفرادی طور پر بھی اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں ۔

Recent Posts

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

3 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

5 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

8 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

12 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

15 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

17 mins ago