جشن آزادی تقریبات،کن لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی ؟کمشنر لاہور نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا 74 ویں جشن آزادی اور تقریبات کے حوالے سے خصوصی پیغام، کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی قومی جوش و جزبے سے منایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق جشن آزاد ی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہوگی،مختلف سرکاری محکموں اور سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا،شہر بھر کی شاہراؤں کو جشن آزادی کے حوالے سے برقی قمقمے اور پاکستانی پرچموں سے سجایا جائیگا،تمام الائیڈ محکموں کو تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے احکامات دیے جا چکے ہیں،وزیر اعلی پنجاب حضوری باغ میں منعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،تمام محکموں کورونا وبا کی پیش نظر خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات میں صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان بننے کے مقاصد بارے آگاہی و تعلیم دینا ہوگی،پاکستان کے قیام کے وقت سب سے بڑی ہجرت دیکھنے کو ملی جس میں ہمارے ابائو اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،اس جشن آزادی پر دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم پاکستان بنانے کا حقیقی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں،جشن آزادی منانے کے بعد پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں کو بحفاظت واپس اتاریں،عوام اور شہری اپنے پرچم کی بے حرمتی کو روکیں اور گلیوں محلوں سے پاکستانی پرچم کی جھنڈیوں کو بحفاظت اٹھائیں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

10 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago