سعودی عرب نے وزٹ ویزا ہولڈرز کے 4 شہروں کے سفر پر پابندی عائد کر دی

ریاض(قدرت روزنامہ) 9 جون سے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کا جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کے لئےسفر پر پابندی عائد کردی گئی، روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی خبر کے مطابق پابندی موسم حج کی وجہ سے 9 جون سے 9 جولائی تک رہیگی، تمام ٹریول ایجنسیوں کو وزٹ ویزہ

مسافروں کو جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کیلئے ٹکٹ جاری نا کرنے کی ہدایت کی گئی، وزٹ ویزہ مسافر ریاض، دمام ائیرپورٹ سے سعودی عرب داخل ہوسکیں گے . دوسری جانب سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے .

حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے . سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے، عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے . سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں