پی ٹی آئی نے ملک کو دلدل میں پھنسایا، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا۔لندن میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ایک جماعت مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کردیا، دوست ممالک کو بھی دور کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔

Recent Posts

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

8 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

14 mins ago

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔ پیپلز پارٹی…

23 mins ago

جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں…

29 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

52 mins ago