سابقہ حکومت میں اپوزیشن کے حلقوں پر توجہ نہیں دی گئی، قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ ایئر پورٹ روڈ میں استقبالیہ دیا گیا . اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے بنیادی مسائل کا بھرپور ادراک ہے، ان کا حل اولین ترجیح ہے، دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ مسائل حل ہوسکے .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی اور تیزی سے اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھی ہے . اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے . انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ حکومت میں اپوزیشن کے حلقوں پر توجہ نہیں دی گئی جس کے مشکلات بڑھ گئیں . اس موقع پر حلقہ 51شیخ ماندہ کے امیر مولانا محمد صادق،جنرل سیکرٹری مولانا الطاف شاہ،صوبائی ڈپٹی سالارحاجی رحمت اللہ کاکڑ،قاری زین الدین اور دیگر موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں