کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 66 پیسےکمی آگئی .
فاریکس ڈیلر ز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 197 روپے 80 پیسےمیں فروخت ہو رہا ہے .
ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب تک 4 روپے 21 پیسےکم ہوچکا ہے، ڈالر 26 مئی کوبلندترین سطح 202 روپےایک پیسہ پربندہواتھا .
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت مسلسل کمی کے بعد 198 روپے 46 پیسے تک پہنچ گئی تھی .
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ٹریڈنگ میں مثبت رجحان نظر آرہا ہے . آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافے کے بعد انڈیکس 43087 پر ٹریڈ ہورہا ہے .
. .Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/YNy5dXitPe pic.twitter.com/iIBHvtg9P7
— SBP (@StateBank_Pak) May 31, 2022