افغان طالبان نے ایک اور صوبہ فتح کرلیا

کابل (قدرت روزنامہ) غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے ہی افغان طالبان کی حکومتی فورسز کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت کو فتح کرلیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سمنگان صوبے کے دارالحکومت ایبک پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس وقت گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام سرکاری عمارتیں طالبان جنگجوؤں کے قبضے میں آچکی ہیں۔

ایبک سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں عبداللہ محمدی اور ضیا الدین ضیا نے طالبان کے دعویٰ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی فورسز لڑائی کیے بغیر ہی شہر چھوڑ کر بھاگ گئیں۔

خیال رہے کہ جمعہ سے پیر کے دوران طالبان نے یہ چھٹا صوبائی دارالحکومت فتح کیا ہے۔ اتوار کے روز انہوں نے قندوز، سرپل اور تالقان پر قبضہ کیا تھا۔ تالقان صوبہ تخار کا دارالحکومت ہے جب کہ قندوز صوبہ قندوز اور سرپل صوبہ سرِپُل کا دارالحکومت ہے۔ اس سے قبل طالبان جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کرچکے ہیں۔ یہ طالبان مخالف جنگجو رہنما مارشل عبدالرشید دوستم کا آبائی علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ طالبان اہم تجارتی شہر زرنج پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ یہ ایران کی سرحد کے ساتھ واقع نمروز صوبے کا دارالحکومت ہے۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

2 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago