افغان طالبان نے ایک اور صوبہ فتح کرلیا

کابل (قدرت روزنامہ) غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے ہی افغان طالبان کی حکومتی فورسز کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت کو فتح کرلیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سمنگان صوبے کے دارالحکومت ایبک پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس وقت گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز، انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام سرکاری عمارتیں طالبان جنگجوؤں کے قبضے میں آچکی ہیں۔

ایبک سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں عبداللہ محمدی اور ضیا الدین ضیا نے طالبان کے دعویٰ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی فورسز لڑائی کیے بغیر ہی شہر چھوڑ کر بھاگ گئیں۔

خیال رہے کہ جمعہ سے پیر کے دوران طالبان نے یہ چھٹا صوبائی دارالحکومت فتح کیا ہے۔ اتوار کے روز انہوں نے قندوز، سرپل اور تالقان پر قبضہ کیا تھا۔ تالقان صوبہ تخار کا دارالحکومت ہے جب کہ قندوز صوبہ قندوز اور سرپل صوبہ سرِپُل کا دارالحکومت ہے۔ اس سے قبل طالبان جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کرچکے ہیں۔ یہ طالبان مخالف جنگجو رہنما مارشل عبدالرشید دوستم کا آبائی علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ طالبان اہم تجارتی شہر زرنج پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ یہ ایران کی سرحد کے ساتھ واقع نمروز صوبے کا دارالحکومت ہے۔

Recent Posts

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 min ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

9 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

20 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

29 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

41 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

50 mins ago