آبی محاذ پر پاکستان کی اہم کامیابی : بھارت ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار

لاہور (قدرت روزنامہ) انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد آج واپس پہنچے گا ، 6رکنی پاکستانی وفدکی قیادت کمشنربرائے انڈس واٹرپاکستان مہرعلی شاہ نے کی۔
مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سےمتعلق مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
واہگہ بارڈر پر انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا کا معاملہ سندھ طاس معاہدہ سے آگے نکل چکا ہے، ورلڈ بنک اس کو دیکھ رہا ہے۔سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکل دُل اور لوئر کلنائی پر اعتراض اٹھایا ہے ، ڈیزائن پر بھارت نے آئندہ میٹنگ میں جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی حکام نے جلد ڈیموں کے معائیے کروانے کا کہا ہے۔
انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ مذاکرات ہوتے رہنے چاہئیں،مسائل حل ہوتے ہیں ، بھارت سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہو گیا ہے ، پاکستان میں گلیشئرز پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہے ، اس وجہ سے پانی کم آیا ہے۔مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہماری بھارتی حکام سے خوشگودار ماحول میں بات ہوئی ، ہمارا فوکس 2روز مذاکرات پر ہی رہا ہے ، بھارت کو سندھ طاس منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈروالیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات پر بات ہوئی جبکہ پاکل دُل سمیت بھارتی منصوبوں پرپاکستان کے اعتراضات کابھی جواب مانگا گیا۔بھارت سیلاب سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرے گا جبکہ بھارتی کمیشن پاکستان کےاعتراضات کاتفصیلی جائزہ لیکراگلی ملاقات میں بات کرے گا، پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

8 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

19 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

26 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

31 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

40 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

47 mins ago