ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، اس بار تیاری کےساتھ آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، اس بار تیاری کےساتھ آئیں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، میڈیا نے25مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی، آپ نے جذبے اور دلیری سے کوریج کی۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں14افراد کو قتل کرایا، 30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رولنگ لے رہے ہیں، فیصلے کے بعد اعلان کرونگا، پہلے ہم نے سمجھا تھا عدالتی حکم کے بعد راستے صاف ہو جائیں گے، اس بار تیاری کے ساتھ آئیں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتیں کمزور کو تحفظ دینے کیلئے بنتی ہیں، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں، جہاد سمجھ کر لڑتا ہوں، ان سے بزدل کوئی نہیں، انکے سامنے کوئی کھڑا ہو بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مجرم آکر بیٹھ گئے، انکی کوشش ہے ڈرایا جائے، ان کی کوشش ہے کسی طرح عوام ڈر کر بیٹھ جائیں، ہم ان کو شکست دینگے، پاکستان اوپر جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم کامیاب نہ ہوئے تو آپ کے بچوں کو جنگ لڑنا پڑے گی، ان چوروں کے خلاف کبھی نہ کبھی جنگ لڑنا پڑے گی، سب سے بزدل ظالم آدمی ہوتا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے، جو آپ نے دیکھا ہے کریمنلز کا کام ہے، یہ سب وہ ہیں جنہیں بہت پہلے جیل میں جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ راناثنا اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل کیا، انہیں جیل جانا چاہیے تھا، انصاف آپ کو جہاد اور جدوجہد کرکے لینا پڑتا ہے، کمزور کو انصاف چاہیے ہوتا ہے، آپ کی جدوجہد سیاست نہیں جہاد ہے، حق اور سچ پر کھڑے ہوں تو ذات سے باہر بات نکلتی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

5 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

18 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

21 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

30 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

43 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

49 mins ago