اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ان بیماریوں کے ہونے کی ایک وجہ ناقص خوراک اور طرزِ زندگی ہے۔ عام طور پر اٹھنے بیٹھنے کے انداز، چلنے پھرنے کے دوران پیش آنے والے حا دثات، وزن اٹھانے کے طریقوں، جھک کر کام کرنا، کام کاج کی زیادتی یا جسمانی کمزوری کے باعث اکثر لوگوں کو کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔
خاص طورپر مَردوں کے مقابلے میں خواتین کمر درد کا بہت زیادہ شکار نظر آتی ہیں۔ یہ درد عام طور پر پسلی سے نیچے شروع ہو کر ریڑھ کی ہڈی کے کونے تک چلا جاتاہے، جو بعض اوقات کافی تکلیف دہ ہوتاہے۔ کمر درد عام طور سے دو قسم کا ہوتا ہے؛
شدید درد: اس قسم کادرد عارضی ہوتا ہے جوکچھ دنوں تک رہتا ہے لیکن ادویات اور دیسی نسخوں کے استعمال سے چند ہفتوں میں اس کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔ دائمی درد: یہ مستقل رہنے والا کمر درد ہے اور چوٹ کے ٹھیک ہوجانے کے بعد بھی اس کے سگنل اعصابی نظام میں مہینوں بلکہ برسوں سرگرم رہتے ہیں۔ایسے درد میں انسان کے عضلات میں کھنچاؤ رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ آسانی سے حرکت نہیں کرسکتا۔
معالج سے مشورہ
اگر کمر درد برقرار رہے تواسے عام تکلیف سمجھ کر نظر انداز نہ کریں کیوں کہ کمر کا یہی درد بڑھ کر درد شقیقہ (Sciatic Pain) کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ لہٰذا، معالج سے رجوع کریں، وہ ایکسرے اور MRI وغیرہ کے ذریعے تشخیص کرے گا۔ معالج کی جانب سے بیڈ ریسٹ، NSAID دوائیوں کا استعمال، فزیو تھراپی، مختلف ورزشوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔
تاہم، کمردرد سے بچنے اور اس کے دوبارہ نہ ہونے کے لیے ماہرین کے مشورے اور ورزشیں موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے دنیا میں تیس ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کرکے نتیجہ اخذ کیا کہ جن لوگوں نے پورے سال باقاعدگی سے ورزش کی تھی، ان کے کمر درد میں 40سے 50فیصد کمی آئی۔ آئیے چند ورزشوں کے بارے میں جانتے اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
چہل قدمی کریں
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہل قدمی کے ذریعے کمر درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس تحقیق میں کمر درد میں مبتلا درجنوں افراد کو شامل کرکے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو مسلز مضبوط کرنے والی ورزشیں کرنے کا کہاگیا جب کہ دوسرے گروپ کو چہل قدمی کی عادت اپنانے کی ہدایت کی گئی۔
تحقیق کا نتیجہ جب سامنے آیا تو پتہ چلاکہ مسلز کو مضبو ط کرنےو الی ورزشوں کے مقابلے میں چہل قدمی کمر درد میں سکون پہنچانے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔ اس لیے اگر آپ کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں توصبح اٹھ کر چہل قدمی کریں جبکہ رات کے کھانے کے بعد بھی چہل قدمی کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔
سائیکل چلائیں
سائیکل چلانا بھی ایک کارآمد ورزش ہے، جو آپ کے کمر درد میں کمی لاسکتی ہے۔ لیکن اس میں یہ احتیاط لازمی ہے کہ سائیکل چلاتے وقت اپنی کمر سیدھی رکھیں ورنہ جھک کر سائیکل چلانے سے فائدے کے بجائے مزید نقصان ہوسکتا ہے۔
یوگا
یوگا کی مختلف ورزشیں کرنے سے نہ صرف کمر کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں بلکہ یہ ان اعصاب کو بھی سکون پہنچاتی ہیں، جو درد پیدا کرنے یا تنائو لانے کا سبب بنتے ہیں۔ بہت سی میڈیکل ریسرچز بھی اس بات کومانتی ہیں کہ کمر درد سے نجات میں یوگا ورزشیں بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں یوٹیوب کا سہارا لیا جاسکتا ہے اور کسی ماہر یوگی کے مشوروں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
تیراکی
کمر درد کے لیے سوئمنگ ایک بہترین ورز ش ہے اور آپ اس تفریح سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ پانی کے اندر ورزش کرنے سے جسم پر کم تنائو پڑتا ہے ، یعنی پانی اس تنائو کو تقسیم کردیتاہے۔ اس میں کی گئی ورزشیں ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
دفتر میں ورزش
وہ لوگ جو دفتروں میں گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں اور ان کا چلنا پھرنا کم ہوتا ہے، وہ بھی کمر درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جسمانی حرکا ت میں کمی کی وجہ سے کمر در د کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے تدارک کے لیے آپ اپنے آفس میں چند ہلکی پھلکی ورزشیں کرسکتے ہیں، جن سے کپڑے یا بال وغیرہ خراب نہ ہوں۔
٭ زیادہ تر دفاتر میں گھومنے والی کرسیاں (ریوالونگ چیئرز) ہوتی ہیں۔ اپنی گھومنے والی کرسی پر بیٹھے رہیں اور اپنی انگلیوں کو میز پر رکھیں۔ اپنے پائوں فرش سے ذرا اوپر اٹھا کر کرسی کو دائیں اور بائیں گھمائیں ۔ یہ عمل دو سے چار منٹ تک کریں ۔ کرسی کے ساتھ آپ کی کمر بھی ٹوئسٹ کرے گی اور پٹھوں کو ریلیف ملے گا۔
٭ اسی طرح ایک یا دو منزل پر موجود دفاتر پر جانے کے لیے لفٹ کے بجائے زینے کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوگا۔٭ جب بھی اپنی کرسی سے اٹھیں تو دوبارہ بیٹھیں ، پھر اٹھیں، پھر بیٹھیں یعنی اٹھک بیٹھک کا یہ عمل پا نچ سےچھ بار ضرور کریں۔
٭ ایڑی والے سینڈلز یا جوتے پہننے کے بجائے آرام دہ چپل پہنیں، جس سےآ پ کو چلنے میں آسانی ہو۔ ایڑھی والے جوتے کی وجہ سے جسم کا سارا د رد ریڑھ کی نچلی ہڈی پر منتقل ہوجاتا ہے، جس سے مستقل کمردر د کی شکایت ہونے لگتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…