اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کی آمدنی کے ذرائع بتا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی وی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ ایک عام نوکری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر سے متعلق افواہیں پھیلا کر ہمارے ذہنی سکون پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، الحمد اللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اداکارہ غنا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں، میرے شوہر نہ تو اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی کوئی ارب پتی۔ وہ محض ایک نوکری پیشہ فرد ہیں۔غنا علی نے کہا کہ کسی کو وضاحت دینے سے کچھ نہیں ہونے والا لہذا آپ بھی اپنے کام سے کام رکھیں۔ ایک ایسی صورتحال میں تو ضرور یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی پالیسی اپنائیں جب آپ پوری کہانی نہیں جانتے ہوں۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔حال ہی میں غنا علی پر تنقید کرنے والوں میں سے ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’دیکھو تو اس نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے۔‘

Recent Posts

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

20 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

27 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

35 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

54 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

1 hour ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

1 hour ago