اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہاں معاہدوں پر دستخط ہورہے ہیں اور وہاں ملک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹڑویو پر بات کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کا حالیہ انٹرویو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں ترکی کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کررہا ہوں اور وہاں عمران نیازی صاحب ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاست کریں لیکن ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں نہ کریں اور نہ ہی حد سے تجاوز کریں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر عمران خان نے حد پار کر دی ہے، حد میں رہیں تو اچھا ہوگا , بیان ثبوت ہے کہ یہ سیاست نہیں، سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں، وفاق اور اس کی اکائیوں پر حملہ آور نہ ہوں، حوصلہ کریں، آئین اور قانون کی حدیں نہ پھلانگیں ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہقوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادوں کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہونے دے گی، ایسے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…