معاشی رجحان مثبت، روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر مزید سستا


کراچی(قدرت روزنامہ) معاشی رجحان مثبت ہونے کے بعد سے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ امریکی کرنسی کے بھا میں دن بدن کمی ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام جلد بحال ہونے امید اور حکومتی اقدامات کی بدولت درآمدات کے حجم میں ممکنہ کمی کے باعث زرمبادلہ کی ماکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 197 روپے 70 پیسے ہو گیا، ڈالر بلند ترین سطح سے 4 روپے 26 پیسے کم ہوچکا ہے، یاد رہے کہ ڈالر 26 مئی کو بلند ترین سطح 202 روپے ایک پیسہ پر بند ہوا تھا۔

Recent Posts

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے…

1 min ago

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…

4 mins ago

تیاریاں مکمل، پی آئی اے کی نیلامی آج ہوگی

بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…

7 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…

12 mins ago

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…

15 mins ago

مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…

19 mins ago