نوازشریف کو دو آپشن دینے والوں کے تمام آپشن ختم ہوچکے، رانا ثناءاللہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دو آپشن دینے والوں کے تمام آپشن ختم ہوچکے، راولپنڈی کا شیطان اپنے سابق باس مشرف کو بھی مشورہ دے، سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔ انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کو دو آپشن دینے والوں کے اپنے لئے تمام آپشن ختم ہو چکے ہیں۔
جوبائیڈن کو ایک فون کال کی اپیلیں کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں۔راولپنڈی کا شیطان ایک مشورہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔ سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔ چپڑاسی نے جب سے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے، امن وامان کا حال ریلوے اور اس کے حادثات والا ہو گیا ہے۔

یاد رہے برطانوی حکومت کی جانب سے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 2 آپشن بتا دیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ ہو چکا ہے اب اُن کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں تاہم نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اس لیے انہیں واپس آنا چاہیئے ، باہر کی کیا زندگی ہے ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے ، اقتدار میں ہوں تو بھڑکیں مارتے ہیں، اقتدار سے اتر جائیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی نے بیان دیا تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائےگی ، اس ملک میں بھٹو پھانسی لگ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی ، سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو جب پھانسی ہوئی تو کچھ بھی نہیں ہوا ، نواز شریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اس وقت زبردست دھچکا پہنچا جب برطانوی حکومت نے نواز شریف کو اپنے ملک میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیوں کہ نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی جس میں قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چوں کہ وہ بیمار ہیں ، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے تاہم اس کے جواب میں برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کردی ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری 2021 کو ایکسپائر ہو چکا ہے ، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے ، حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

4 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

4 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

4 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

4 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

4 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

4 hours ago