آرمی چیف کی بلوچستان میں اقتصادی سرگرمیوں اور پرامن بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کی تعریف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان میں پرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات اور اقتصادی سرگرمیوں کی تعریف کی . انہوں نے کہا کہ صوبے میں سماجی واقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھی جائے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا .

کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا . آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اسٹاف سے ملاقات کی، آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب بھی کیا . آرمی چیف نے طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر اسٹاف ممبران کی تعریف کی، آرمی چیف نے کورس کے شرکا کو مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز بارے تیار رہنے پر زور دیا اور جنگی تیاریوں کی تلقین بھی کی .

آرمی چیف نے کہا کہ کورس کے شرکاء پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھیں . آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے فارمیشن کی تیاریوں اور کارکردگی کی تعریف کی . آرمی چیف نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات اور اقتصادی سرگرمیوں کیلئے امن وامان صورتحال کو سراہا . انہوں نے کہا کہ امن و امان سے صوبے میں سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، سیکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا .

. .

متعلقہ خبریں