عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خبر، پاکستان بھر میں عمرے کی بکنگ شروع کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکی زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ٹریول ایجنٹس نے نئی بکنگ کا عمل شروع کردیا۔ جن لوگوں نے دو سال قبل عمرہ کیلئے ٹریولز ایجنٹس کو پیسے دیے تھے انہوں نے بھی ٹریولز ایجنٹوں سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔ عمرہ کی اجازت ملنے پر کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں عمرے پر جانے کے خواہش مند افراد کا رش لگ گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے جن لوگوں کے عمرہ ویزے رکے ہوئے تھے انہیں بھی جاری کیے جائیں گے، زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا

ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جانے والے زائرین کو سرکاری ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور سرٹیفیکیٹ کو عمرہ درخواست کیساتھ لف کیا جائے گا۔ درخواست کی منظوری سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانے سے مشروط ہوگی۔ ان ویکسینز میں موڈرونا، ایسٹرا زینیکا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔اگرچہ سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ ویکسینز کے استعمال کی منظوری نہیں دی، مگر چینی ویکسین کے بعد منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے والے بھی عمرہ کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا۔ روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے کی اجازت ہوگی اور عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی۔پاکستان سمیت پابندی والے 13 ممالک کے ویکسی نیٹڈ عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر پہلے قرنطینہ کرنا ہوگا اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔کراچی میں ٹریولز ایجنٹس نے کئی ماہ قبل عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کی پہلے سے جمع درخواستوں پر اور نئی درخواستوں پر کام شروع کردیا جس کے باعث ٹریولز ایجنٹس کے دفاتر میں نئی اور پرانی بکنگ والوں کا رش لگ گیا۔ زیادہ بکنگ ربیع الاول کے مہینے کی ہورہی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

1 min ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 80 ہزار…

10 mins ago

شیر افضل مروت کے ’ہتھنی‘ سے تشبیہ دیئے جانے پر فواد چوہدری کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید…

13 mins ago

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

22 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

24 mins ago

بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3…

31 mins ago