’حبس‘ میں فیروز خان کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

(قدرت روزنامہ)اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان کی اداکاری کو مداحوں کو بھا گئی جس کا اظہار صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی چار اقساط نشر کی گئی جس میں فیروز خان، اشنا شاہ، عفت عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں فیروز خان ایک امیر بزنس مین کے بیٹے ’باسط‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اشنا شاہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور عفت عمر کی باسط سے منگنی ہوگئی ہے لیکن وہ پڑھائی کے لیے بیرون ملک چلی جائیں گی جس کے بعد فیروز خان جنہیں والد کی وصیت کے مطابق جلد شادی کرنی ہے وہ اشنا شاہ سے شادی کرلیں گے۔

مداحوں کی جانب سے فیروز خان کے اس کردار کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ماں سے رویہ، آفس کی ذمہ داری، جلد شادی کرنے کا دباؤ باسط کا کردار لاجواب ہے۔

ماہم نامی صارف نے ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں فیروز خان اور ان کے دوست عفت عمر کے پاس پہنچتے ہیں جہاں وہ اپنی اور باسط کی منگنی کا اعلان کرتی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاتون صارف نے لکھا کہ ’شاہی واک‘ یقین کریں اس طرح کی انٹری کوئی نہیں دیتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سب کچھ عارضی ہے بس فیروز خان کا ٹرینڈ مستقل ہے۔‘

سندس نامی لڑکی نے لکھا کہ ’پلیز مجھے بتائیں باسط اور فہد چھٹیاں منانے کے لیے گئے ہیں۔‘

عمران ریاض نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ آدمی ہر ہفتے ہمیں اپنی اداکاری سے قتل کررہا ہے۔‘

عمران ریاض نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ آدمی ہر ہفتے ہمیں اپنی اداکاری سے قتل کررہا ہے۔‘

ایک صارف نے حبس کے سیٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیروز خان سے کہہ رہی ہیں کہ ’تم میرے سارے چپس کھا گئے۔‘

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

2 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

10 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

21 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

32 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

41 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

54 mins ago