”امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہیں“

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور حماد اظہر نےحکومت کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کرنے پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف حکومت نے ایک ہی ہقتے میں 60 روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، دوسری طرف بھارت روس سے سستا تیل خرید کر اپنے لوگوں کے لئے قیمتیں کم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرے گی، امپورٹڈ حکومت کی روس سے بات کرتے بھی ٹانگیں کامپتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ساٹھ روپے اضافہ اور بجلی میں سات روپے فی یونٹ اضافہ کا مطلب پاکستان کی مڈل کلاس کا خاتمہ ہے، اس حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اس بحران سے نبٹنے کی بجائے مخالفین کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج  کرانے میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری بار 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت نے ڈبل سینچری کرلی ہے اور فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

3 hours ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

3 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

3 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

4 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

4 hours ago