اوگرا نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 0.3015 ڈالر اور سوئی سدرن کیلئے 0.3163 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.3015 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.3163 ڈالر فی یونٹ اضافہ کی اگیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.2175 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

یکم اگست کو سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی یونٹ کا نوٹیفکیشن ہوا تھا۔یاد رہے 03 اگست2021ء کو اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا، جس کے بعد سی این جی کی پرانی قیمت بحال کردی گئی، ایل این جی قیمت میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد سی این جی کی قیمت میں ہونے والا 5 روپے فی لٹر اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔
کیونکہ درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔ لاہور میں سی این جی 106 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 111روپے 90 پیسے فی لٹر ہو گئی تھی۔ تاہم اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کے بعد اوگرا نے دو اگست کا سرکلر معطل کرتے ہوئے پرانی قیمت بحال کر دی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے، جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

2 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

2 hours ago