محرم الحرام کے آغاز سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا عالم اسلام کیلئے پیغام

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) میں ان تمام مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جو نئے اسلامی سال کا مشاہدہ کرتے ہوئے محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں، ہم انصاف اور مساوات کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ ہیں، محرم الحرام کے آغاز سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا عالم اسلام کیلئے پیغام جاری- تفصیلات کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جل اور میں ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو اسلامی سال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔
ہم انصاف ، مساوات اور ہمدردی کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ شامل ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو نئے اسلامی سال کی مبارک باد دینے پر مسلمانوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے،

خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن پہلے امریکی صدر نہیں، جن کی جانب سے مسلمانوں کے نئے اسلامی سال کے اغاز پر مبارک باد پیش کی گئی ہو، اس سے قبل بھی کئی امریکی صدور مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں- واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع ہو گیا- اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکررہے ہیں،اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہیں۔
کراچی میں حافظ محمد سلفی کی صدارت میں زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں زونل کمیٹی ارکان قاری محمد اقبال ،قاری نظیر اورسردار سرفراز شریک ہیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک میں چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں ،کوئٹہ میں چاند7 بجکر 25 منٹ سے لیکر8 بجکر 19 منٹ پر نظر آسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ چاند کی عمر 24 گھنٹے ہے، غروب آفتاب کے بعد54 منٹ تک کراچی میں چاند دیکھا جا سکے گا،آج غروب آفتاب7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔
اسلام آبادمیں حافظ محمد اقبال نعیمی کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیاجبکہ لاہورمیں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی ،شہادت موصول ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیاجائے گا،چاند نظرآنے اور نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago