ندا یاسر نے مردوں کیساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے مرد مداحوں کے ساتھ تصویر نہ کھنچوانے کی وجہ بتا دی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ایک شخص نے ندا یاسر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواتی۔

اب ندا یاسر نے اس پر وضاحت دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواتی کیونکہ یہ میری زندگی کا اصول ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں جینٹس مداحوں کے ساتھ تصویر کھنچوا لیتی ہیں لیکن بعد میں وہ مرد حضرات ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میری دوست سے ملیے۔میزبان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے گریز کرتی ہوں۔ندا یاسر نے مزید کہا کہ میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ تصویر کھنچوا لوں گی لیکن مرد حضرات کے ساتھ نہیں۔

Recent Posts

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

1 min ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

11 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

17 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

33 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

38 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

44 mins ago