محبت اندھی ہوتی ہے، ملتان میں 28 سالہ لڑکی نے 70 سالہ بزرگ سے محبت کی شادی کر لی

ملتان (قدرت روزنامہ) ملتان میں 28 سالہ لڑکی نے ستر سالہ بزرگ سے شادی رچا لی، سید باسط علی نے یو ٹیوب چینل پر دونوں سے بات چیت کی، لڑکی کا نام ثمینہ ہے اور اس کی عمر اٹھائیس سال ہے، بزرگ کا نام ارشد ہے اور ان کی عمر ستر سال ہے، اس موقع پر لڑکی نے بتایا کہ یہ محبت کی شادی ہے اور اس لئے ان سے محبت ہوئی کہ یہ بہت اچھے انسان ہیں، رشتے کے بعد میری ایک دوست آئیں تو میں نے ان کی تصویر دکھائی جس پر اس نے کہاکہ یہ تو عمر میں

تم سے کافی بڑے ہیں، تو میں نے کہا کہ اگر لڑکا ہو اور وہ مجھے خوش نہ رکھے تو یہ بڑے ہیں یہ میرا بہت خیال رکھیں گے اور ویسے بھی یہ بہت اچھے انسان ہیں اور ماشاء اللہ میں بہت خوش ہوں، نیک ہیں، اچھے ہیں ان کا دل بہت بڑا ہے، جب ارشد نامی بزرگ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ان سے کیسے محبت ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ محبت بڑی پرانی ہے، یہ جب پیدا ہوئی تھیں تو اس وقت ہی میں نے سوچ لیا تھا کہ میں اس سے شادی کروں گا اورپھر اللہ کے حکم سے یہ شادی ہو گئی، لڑکی نے بتایا کہ زندگی بہت اچھی اور بہت خوشگوار گزر رہی ہے، ان سے لڑتی ہوں کسی جائز وجہ سے لیکن یہ برا نہیں مانتے، میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ یہ ناراض ہو جائیں گے لیکن یہ اتنے اچھے ہیں کہ میری کسی بات کو دل پر نہیں لیتے، ان میں اتنی اچھائیاں ہیں کہ اگر انہیں فرشتے سے مشابہت دی جائے تو وہ کم ہے۔ اس موقع پر ستر سالہ بزرگ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور خاتون نے بتایا کہ ان کا دل بہت نرم ہے اور ایسی کوئی بات ہے تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ یہ میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور اکثر میرے لئے تحفہ لے کر آتے ہیں اور وہ تحفہ لے آتے ہیں جو میں نے دل میں سوچ رکھا ہوتا ہے، اس موقع پر ستر سالہ بزرگ نے بھی کہا کہ یہ بھی میرا بہت خیال رکھتی ہے اور پرائیویٹ ملازم ہوں جب بھی رات کو بارہ ایک بجے آتا ہوں یہ ہی دروازہ کھولتی ہے اور میرا انتظار کرتی ہے۔ ثمینہ نے کہا کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے جیسا سوچتی ہوں ویسے تحفہ مل جاتا ہے، ارشد نامی بزرگ نے کہاکہ جہاں بھی جاتا ہوں اس کے لئے وہاں کپڑے اور دیگر چیزیں لے آتاہوں، قصور گیا تھا وہاں سے اس کے لئے میتھی لے آیا، جب ثمینہ سے سوال کیا گیا کہ عمروں میں اتنے فرق کے باوجود شادیاں کرنا چاہئیں جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل کرنی چاہئیں اور پیار اور اخلاص سے رہنا چاہیے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

2 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

2 hours ago