انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ہفتے کے آخر ی کاروباری روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی چیخیں نکل گئیں ہیں اور پریشانی کے عالم میں کئی جگہوں پر اس کے اثرات پیٹرول پمپ پر حملے کی صورت میں بھی نظر آئے ہیں .

دوسری جانب ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے . رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے .

. .

متعلقہ خبریں