اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم اپنی اس اسٹوری میں ایسے تین بچوں کی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو بچپن سے جوانی میں کافی حد تک تبدیل ہوچکے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کے مداح بھی انھیں پہچان پاتے ہیں یا نہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے یہ مشہور ستارے کون ہیں اور بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟ دیکھیں کچھ پرانی تصاویر اور پہچانیں۔
یہ بچہ اب کونسا بڑا اسٹار ہے؟
یہ بچہ کون ہے کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ دے دیتے ہیں کہ تصویر میں موجود یہ شخص اس بچے کے ماموں ہیں اور یہ ننھا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کا نامور گلوکار بن چکا ہے۔
یوں تو عمر میں یہ ابھی بھی زیادہ بڑے نہیں لیکن کافی نام کما چکے ہیں اور رواں سال منگنی بھی ہوچکی ہے۔
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ کھویا کھویا سے بچہ عاصم اظہر ہیں۔عاصم اظہر صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ اداکاری میں بھی شہرت کما چکے ہیں۔
سوٹ بوٹ والا یہ بچہ اب کو نسا ٹی وی اسٹار ہے؟
سوٹ بوٹ پہنے مگر چہرے پر بلا کی معصومیت رکھنے والے اس بچے کو شاید ہی کوئی پہچان سکے کیوں کہ جہاں یہ بچپن میں تھوڑے گول مٹول سے تھے وہیں بڑے ہو کر کافی اسمارٹ ہوچکے ہیں۔
پہچانا ؟ نہیں تو چلیں ہم بتاتے ہیں۔
اوپر والی تصویر میں ہم نے جس بچے کا ذکر کیا ہے وہ پاکستان کے وراسٹائل اداکار عثمان مختار ہیں۔
عثمان مختار نے اپنے پہلے ڈرامے انا سے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنی شروع کردی تھی جس کے بعد سارہ خان کے ساتھ ان کا ڈاکٹر حارث کا کردار کاف مشہور ہوا۔
اب تک عثمان مختار کئی مشہور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں جن میں انا، ثبات، ہم کہاں کے سچے تھے شامل ہیں۔ انہوں نے پرچی اور جاناں جیسی فلمیں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یہ کون ہے؟
بچپن سے ہی مائیک کے سامنے شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے اس بچے کو تو شاید آپ پہچان ہی گئے ہوں۔اگر نہیں پہچان پائے تو ہم بتا دیں کہ یہ آج بھی ملک کے مشہور میزبان کے طور پر جانے جاتے ہیں اور گیم شوز میں بھی کافی مقبول ہیں۔
یہ ہیں پاکستان کے ممتاز ٹی وی میزبان وسیم بادامی جنھوں نے اپنا سفر نیوز اینکر کے طور پر شروع کیا اور اس کے بعد گیم شوز اور سیاسی پروگرام کی بھی میزبانی کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…