بھارت بھرپور لابنگ کے باوجودناکام، عالمی سطح پر پاکستان کے نام ایک اور بہت بڑا اعزاز

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ)پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظہبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا

کہ ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظہبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago