جنت مرزا کا پنجابی گانے پر ڈانس، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکرجنت مرزا کی پنجابی گانے پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پنجابی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور اپنے کمنٹس دے کر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے حال ہی میں اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ۔

نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی تھی ، جن میں انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ چونکادینے والے انکشافات کیے۔
جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

انہوں نے ماہِ رمضان کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی امید نظر آئی۔

جنت مرزا نے کہا کہ زندگی مختصر ہے اور اسے کسی کے لیے برباد نہیں کرنا چاہیے، سب سے پہلے اپنی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنی خاطر خود غرض بھی بن جائیں۔

ٹک ٹاک کوئین نے کہاکہ اداس اور پرانی والی جنت مرزا ہمیشہ کے لیے چلی گئی ہے، اب آپ کے سامنے ایک خوش جنت مرزا ہوگی۔

خوبرو ٹک ٹاکر نے کہا کہ ذہنی صحت کے سفر کا ایک اہم حصہ پیشہ ورانہ مدد بھی طلب کرنا ہے اور یہ مدد مانگنے کے لیے آپ کو کبھی بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ ذہنی صحت سے جدوجہد کررہے ہیں تو براہ کرم پیشہ ورانہ طور پر اپنا علاج کروائیں۔آخر میں ٹاک ٹاک کوئین جنت مرزا نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین رکھنے کی ترغیب بھی دی۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

21 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

38 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

51 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 hour ago