ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے فی الحال عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان نہیں ہوا۔ البتہ سعودیہ میں روزگار کی غرض سے مقیم پاکستانی افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے رواں سال ہزاروں پاکستانی تارکین مستفید ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز حرم شریف میں اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جب ایک گم شدہ بچہ اپنے والد کو واپس مل گیا، جس کے بعد باپ خوشی کے مارے پھُوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔
سعودی ویب سائٹ المرصد کے مطابق ایک پاکستانی بچہ اپنے والد کے ساتھ حرم شریف میں موجود تھا۔ تاہم رش میں وہ والد سے بچھڑ گیا۔ جس کے بعد والد بے حد پریشان ہو گیا۔
خاصی دیر بعد بچہ مل گیا جسے سیکیورٹی اہلکار نے والد کے حوالے کر دیا۔
جونہی پاکستانی والد کو ایک سیکیورٹی اہلکار کے ہاتھوں میں اس کا بچہ نظر آیا تو والد خوشی کے مارے روتے ہوئے اس کی جانب گیا۔
اور اپنے بیٹے کو بڑی دیر تک ساتھ چمٹائے زار و قطار روتا رہا۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار اسے تھپکیاں دیتا رہا اور اسے تسلی دینے کی خاطر اس کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ یہ سارا واقعہ وہاں موجود کسی شخص نے اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کر لیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔صارفین نے بچہ ملنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی گارڈ کی بے حد تعریف کی جس نے پریشان اور جذبات سے مغلوب والد کو حوصلہ دینے کے لیے اس سے انتہائی محبت بھرا سلوک کیا۔
صارفین کا کہناتھا کہ اللہ کے گھر آنے والے مہمانوں کی خدمت میں ہر دم مصروف رہنے والے ان سیکیورٹی اہلکاروں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ لوگ اپنا آرام چین بھول کر زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، اللہ ان لوگوں کے لیے دُنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا کرے۔ کچھ صارفین نے اس اہلکار کو اعلیٰ اعزاز دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے…
ملتان (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو پی سی بی کی گورننگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ…
پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے قومی ایئر لائن کی خریداری…