پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1867 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
چند روز قبل ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ کچھ روز قبل ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 300 روپے اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 ہوگیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کا دام 17 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 816 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیزل کی قیمت بھی 200 روپے سے اوپر چلی گئی، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران فی لیٹر قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافہ کردیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر آج بھی 54 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، اوگرا کی آئندہ سمری جب آئے گی تو اس وقت تک نقصان اور بھی بڑھ جائے گا، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔
31 مئی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی، بجلی کا بنیادی ٹیرف اس وقت 16روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا جارہا ہے، جبکہ اس ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے اپنا یہ فیصلہ وزارت توانائی کو بھجوا دیا ہے، وزرات توانائی پر لازم ہوگا کہ نئی قیمتوں پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق ایک مہینے میں فیصلہ کرے۔
اگر وہ فیصلہ نہیں کرتی تو نیا بنیادی ٹیرف تمام صارفین پر لاگو ہوجائے گا، اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 16روپے 91 پیسے ہے جو کہ اضافے کے بعد بڑھ کر24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، پاورڈویژن اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Recent Posts

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…

1 min ago

تیاریاں مکمل، پی آئی اے کی نیلامی آج ہوگی

بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…

4 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…

10 mins ago

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…

13 mins ago

مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…

16 mins ago

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دکہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ…

21 mins ago