پاکستان کوفی الحال آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا کوئی امکان نہیں: آکاش چوپڑا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا خیال ہے کہ آئندہ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کا پاکستان کا انعقاد امکان نہیں ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 43 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیمیں اس وقت کسی عالمی ایونٹ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے میں راحت محسوس نہیں کریں گی ۔ آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ ہورہی ہے، وہاں پی ایس ایل ہوئی اور انٹرنیشنل ٹیمیں بھی وہاں جارہی ہیں ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا بھی دورہ پاکستان ہونا ہے، جہاں تک پاکستان میں کھیلنے کا تعلق ہے تو یہ دورے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میں شامل کرنے کی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہاں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا، اگر آئی سی سی اگلے انٹرنیشنل سائیکل کیلئے ورلڈ کپس کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اس فہرست میں شامل ہوگا ، جب تک کہ یہ مشترکہ قسم کی میزبانی نہ ہو، کیا ہندوستان کسی آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان جانے پر راضی ہوگا؟، میں اس وقت ایسا نہیں سوچتا ۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 31-2024ء کے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرایا جس میں 2025ء اور 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 کرکٹ سینٹرز موجود ہیں، کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی اس فہرست میں آجائے گا، اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے میزبانی کرنا چاہتا ہے، 8 وینیوز پر کھیلے جانیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء اور 2028ء کیلئے پی سی بی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملکر مشترکہ میزبانی کرے گا، 10 وینیوز پر شیڈول 50 ورلڈ کپس 2027ء اور 2031ء کی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائیگا۔

Recent Posts

حکومت کو جو کہنا کہہ لیں، ریاست کے خلاف نہ بولیں اللہ تعالی نے ایسے خاص مقصد کیلئے بنایا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام…

6 mins ago

بابراعظم کیلئے بڑی شخصیات نے آوازیں بلند کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…

11 mins ago

مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…

27 mins ago

قلات ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

34 mins ago

پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…

48 mins ago

کوئٹہ,شہر میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

کویٹہ(قدرت روزنامہ)مسلح راہزن الیکشن کمیشن کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا…

55 mins ago