عفت عمر کا شوبز چھوڑ کر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے شوبز میں اچھا مواد تخلیق نہ ہونے کی وجہ سے شوبز کو خیرباد کہ کر سوشل میڈیا پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا . عفت عمر نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ شروع کی تھی اور چند سال ماڈلنگ میں

جلوے بکھیرنے کے بعد 24 سال میں انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہا تھا .

ان کا شمار 1980 سے 1990 کی مقبول پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے متعدد لازوال پی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا . انہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی ہر طرح کے کردار ادا کیے اور وہ گزشتہ برس تک ڈراموں میں دکھائی دیتی رہیں . عفت عمر کا شمار معروف میزبان اور کامیڈین میں بھی ہوتا ہے، حالیہ برسوں میں انہوں نے سیاسی طنز و مزاح میں بھی اپنا نام بنایا اور وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سیاسی کامیڈی شو بھی کرتی دکھائی دیں . تاہم اب انہوں نے شوبز کو چھوڑ کر مکمل طور پر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا . عفت عمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ خود حالیہ شوبز مواد پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس وجہ سے ان کی باتوں میں تضاد پایا جاتا ہے اور ان کی بات کا کوئی وزن بھی نہیں رہتا، اس لیے انہوں نے شوبز چھوڑ دی . انہوں نے کہا کہ چوں کہ اچھا شوبز مواد نہیں بن رہا، اس لیے وہ شوبز سے دور ہو کر صرف سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں