عفت عمر کا شوبز چھوڑ کر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے شوبز میں اچھا مواد تخلیق نہ ہونے کی وجہ سے شوبز کو خیرباد کہ کر سوشل میڈیا پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا۔عفت عمر نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ شروع کی تھی اور چند سال ماڈلنگ میں

جلوے بکھیرنے کے بعد 24 سال میں انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہا تھا۔ان کا شمار 1980 سے 1990 کی مقبول پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے متعدد لازوال پی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی ہر طرح کے کردار ادا کیے اور وہ گزشتہ برس تک ڈراموں میں دکھائی دیتی رہیں۔عفت عمر کا شمار معروف میزبان اور کامیڈین میں بھی ہوتا ہے، حالیہ برسوں میں انہوں نے سیاسی طنز و مزاح میں بھی اپنا نام بنایا اور وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سیاسی کامیڈی شو بھی کرتی دکھائی دیں۔تاہم اب انہوں نے شوبز کو چھوڑ کر مکمل طور پر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا۔عفت عمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ خود حالیہ شوبز مواد پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس وجہ سے ان کی باتوں میں تضاد پایا جاتا ہے اور ان کی بات کا کوئی وزن بھی نہیں رہتا، اس لیے انہوں نے شوبز چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ اچھا شوبز مواد نہیں بن رہا، اس لیے وہ شوبز سے دور ہو کر صرف سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

Recent Posts

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان سے دیگر ممالک…

1 min ago

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

12 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

16 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

21 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

32 mins ago