11 جون سے ظالمانہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 11 جون سے ظالمانہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پورے ملک میں ماتم برپا کر دیا ہے، قوم استعماری طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی میں پس رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی مراعات میں کمی کو تیار نہیں، سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر ہے، غریب کا بچہ بھوکا سوتا ہے، لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے محلات میں چار چار سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں، قوم فاقوں میں مر رہی ہے جبکہ دوسری طرف شاپنگ مالز کے باہر سرکاری گاڑیوں کی قطاریں نظر آتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران اشرافیہ قومی خزانے سے بیرون ملک اپنی فیملیز سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 11جون سے کرپٹ سودی نظام اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ساتھ دیں اور تحریک کا حصہ بنیں۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

22 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

25 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

27 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

1 hour ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

1 hour ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

2 hours ago