پنجاب کے وزیر تعلیم نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو کرونا ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے وزیر تعلیم نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی . ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہٰذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی سکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے .

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں