وزیر اعظم کا گوادر میں جاری منصوبوں پر جلد کام مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں جاری منصوبوں پر جلد کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شہباز شریف نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پینے کے پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے پر کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا تعلق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے ہے، اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان حکومت اور مقامی عمائدین سے مل کر آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’گوادر میں دیکھا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے گوادر کے لوگوں کو کیسے بری طرح ناکام کیا، اربوں روپے، قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود گوادر کیلئے پانی اور بجلی کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا‘۔
شہباز شریف نے کہا کہ گوادر بندرگاہ پر کوئی ڈریجنگ نہیں کی گئی، جس وجہ سے وہاں کوئی بڑا کارگو جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکتا، گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی یہی حال ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

4 hours ago